Friday, May 2, 2025
الرئيسيةخبریںنوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے...

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہsocial media

،تصویر کا کیپشنپولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں آگ شہر کے مشرقی علاقے میں ویلڈنگ کے دوران لگی

  • مصنف, محمد کاظم
  • عہدہ, بی بی سی اردو، کوئٹہ

’جلتے ٹرک سے آگ کا بڑا شعلہ نکلا۔ یہ شعلہ اتنا تیز تھا کہ کوشش کے باوجود اس کے قریب موجود لوگ اپنے آپ کو نہیں بچا سکے اور وہاں پر موجود اکثر لوگ اس سے جھلس کر زخمی ہو گئے۔‘

ظفر احمد پیر کو نوشکی شہر میں اس واقعے کے نہ صرف چشم دید گواہ ہیں بلکہ وہ خود اس میں زخمی بھی ہوئے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ ابھی آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں آگ شہر کے مشرقی علاقے میں ویلڈنگ کے دوران لگی تاہم اگر اسے آبادی سے دور نہ لے جایا جاتا اور اس میں موجود آئل ٹینک ویلڈنگ والی جگہ پر پھٹ جاتا تو بہت بڑی تباہی آ جاتی کیونکہ اس کے قریب ہی تیل کے ڈپو واقع ہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

winehqcasino