Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریں’مجھے عوام نہیں، دشمن سے لڑنے کی تربیت دی گئی‘: آپریشن بلیو...

’مجھے عوام نہیں، دشمن سے لڑنے کی تربیت دی گئی‘: آپریشن بلیو سٹار کے سربراہ جنھیں جنرل ضیا مرتے دم تک آم اور کینو بھیجتے رہے – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہHapper Collins

  • مصنف, ریحان فضل
  • عہدہ, بی بی سی

لوگ اکثر پوچھتے تھے کہ سندر جی، مکھرجی، بنرجی یا چیٹرجی کی طرح بنگالی تھے یا فرانجی یا جمشید جی کی طرح پارسی تھے۔ کچھ لوگ انھیں سندھی بھی سمجھتے تھے۔

جنرل سندر جی کی اہلیہ وانی سندر جی اپنے مضمون ’اے مین کالڈ سندرجی‘ میں لکھتی ہیں کہ ’ہماری شادی کے ابتدائی دنوں میں، میں نے ان سے پوچھا کہ جب آپ کے والدین دونوں تامل برہمن تھے تو آپ کا نام سندر جی کیسے پڑا؟‘

ان کا جواب تھا کہ ’جب میں تین سال کا تھا تو میں نے اکثر اپنے والدین کو گاندھی جی کے بارے میں بات کرتے سنا۔ ایک دن میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ آپ کس گاندھی جی کی بات کر رہے ہیں؟ میرے والد نے جواب دیا کہ مہاتما گاندھی بہت عظیم انسان ہیں، ہم ان کے نام کے ساتھ ’جی‘ کا اضافہ کرتے ہیں۔ اس دن سے میں نے اصرار کیا کہ مجھے بھی سندر جی پکارا جائے، میرے والد نے یہ بات مان لی۔‘

یہاں تک کہ مدراس کے ہولی اینجلس کانونٹ میں بھی ان کا نام کرشنسوامی سندر جی لکھا گیا۔ ان کے نوکروں اور بھائیوں نے بھی ان کے نام کے ساتھ ’جی‘ جوڑنا شروع کر دیا اور عمر بھر انھیں اسی نام سے پکارتے رہے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

microgamingslot