Tuesday, April 29, 2025
الرئيسيةخبریںخواتین کو دھمکاتی کابل کی دیواریں: ’خوشبو لگا کر مردوں کے پاس...

خواتین کو دھمکاتی کابل کی دیواریں: ’خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرنے والی خاتون زانی ہے‘ – BBC News اردو


،تصویر کا کیپشنزینب جو کبھی گھر سے حجاب کے بغیر نہیں نکلتیں ان کے لیے دیواروں پر درج یہ عبارتیں مذہبی رہنمائی سے زیادہ ‘دباؤ اور ذلت’ کا باعث ہیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی دیواریں جن پر کبھی انصاف اور معاشرتی آزادیوں سے متعلق نعرے درج ہوا کرتے تھے پر اب آمرانہ پیغامات کے ذریعے خواتین کے لیے حدود کا تعیّن کیا جا رہا ہے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے لاکھوں افغان خواتین کی زندگیوں کی کہانی دوبارہ لکھی گئی ہے جو ’زور زبردستیوں اور لباس کی پابندیوں‘ سے متعلق ہے۔

اگست 2021 میں گذشتہ دورِ حکومت کے خاتمے کے بعد خواتین کے حقوق کی وزارت کو تحلیل کر کے اس کی جگہ وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر قائم کر دی گئی تھی۔ اس وزارت نے پورے کابل شہر کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

گذشتہ چار برسوں میں وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات اور دیواروں پر درج عبارتیں طالبان حکومت کے مذہبی احکامات کی ترویج کا ایک ذریعہ بن چکی ہیں اور اس کے باعث پورے کابل شہر ہی تبدیل ہو گیا ہے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

bmw555login