Thursday, April 24, 2025
الرئيسيةخبریںانسانوں کی شیروں سے لڑائی کا پہلا ’سائنسی ثبوت‘ جو گلیڈی...

انسانوں کی شیروں سے لڑائی کا پہلا ’سائنسی ثبوت‘ جو گلیڈی ایٹرز کے قبرستان سے ملا – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرومی دور کے بارے میں ہالی وڈ کی فلموں میں گلیڈی ایٹرز کی شیروں سے لڑائی دکھائی گئی ہے

  • مصنف, ایلکس موس، وکٹوریا گل
  • عہدہ, بی بی سی

ماہرین کا کہنا ہے کہ رومی دور کے ایک گلیڈی ایٹر کی ہڈیوں پر پائے جانے والے دانتوں کے نشانات انسان اور شیر کے درمیان لڑائی سے متعلق پہلا ثبوت ہو سکتے ہیں۔

انسانی جسم کی یہ باقیات سنہ 2004 میں یارک کے علاقے ڈریفیلڈ ٹیرس میں کھدائی کے دوران ایک ایسی جگہ سے ملی تھیں جسے اب دنیا کا واحد اور بہتر انداز میں محفوظ کیا گیا ’رومن گلیڈی ایٹرز کا قبرستان‘ سمجھا جاتا ہے۔

ایک نوجوان شخص کی ہڈیوں کے فارینزک معائنے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اُس کے کمر پر موجود چھوٹے سوراخ اور کاٹنے کے نشانات غالباً شیر کے دانتوں اور پنجوں کا نشانہ بننے کی وجہ سے بنے تھے۔

اس تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کرنے والے فارینزک ماہر پروفیسر ٹم تھامسن نے کہا کہ یہ گلیڈی ایٹرز کے شیروں کے ساتھ لڑنے کا پہلا ’جسمانی ثبوت‘ ہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

quickhits