Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریںامریکہ کا آپریشن ’کروم ڈوم‘: جب سپین کے گاؤں پر حادثاتی طور...

امریکہ کا آپریشن ’کروم ڈوم‘: جب سپین کے گاؤں پر حادثاتی طور پر چار جوہری بم آ گرے اور لگا ’جیسے دنیا ختم ہو گئی‘ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہAlamy

،تصویر کا کیپشنتقریباً آج سے 60 سال قبل سات اپریل 1966 کو ایک گمشدہ جوہری ہتھیار جسے امریکی فوج 80 دن تک شدت سے تلاش کر رہی تھی، بالآخر مل گیا تھا۔

یہ سنہ 1966 کی بات ہے جب سپین کے ایک دور افتادہ گاؤں پالومیرس کے رہائشیوں کو لگا کہ ’صاف نیلے آسمان سے برستی آگ ایک قیامت بن کر ان پر اتری ہے۔‘

اس خوفناک حادثے کے دو سال بعد بی بی سی کے رپورٹر کرس بریشر نے اس گاؤں کا دورہ کیا۔ وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ امریکہ کے ہائیڈروجن بم کے حادثاتی طور پر گرنے کے بعد کیا ہوا تھا۔

تقریباً آج سے 60 سال قبل سات اپریل 1966 کو ایک گمشدہ جوہری ہتھیار جسے امریکی فوج 80 دن تک شدت سے تلاش کر رہی تھی بالآخر مل گیا تھا۔

ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے 100 گنا زیادہ طاقت والا یہ جوہری ہتھیار بحیرہ روم سے 2,850 فٹ (869 میٹر) کی گہرائی سے احتیاط سے نکالا اور اسے حفاظت کے ساتھ امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس پیٹرل پر رکھا گیا تھا۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

jilibetcom