Wednesday, April 23, 2025
الرئيسيةخبریںایف این ڈی: ’میں چار دن کے لیے ہسپتال گئی تھی مگر...

ایف این ڈی: ’میں چار دن کے لیے ہسپتال گئی تھی مگر پھر دو سال تک وہاں سے باہر نہ نکل سکی‘ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہMegan Dixon

،تصویر کا کیپشن18 ماہ تک کی جانے والی تھیراپی کے بعد اب میگن کی زندگی میں بدلاؤ آ رہا ہے

میگن ڈکسن جب 13 برس کی تھیں تو اُن کی طبعیت ناساز رہنا شروع ہوئی یہاں تک کہ جب وہ 16 برس کی ہوئیں تو اُن کی صحت اتنی بگڑ گئی کہ انھیں ہسپتال لے جانا پڑا کیونکہ وہ بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو گئی تھیں۔

ابتدائی طور پر ڈاکٹرز کو یہ لگا کہ اُن پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے چند ضروری ٹیسٹ ہوں گے جس کے لیے انھیں چار روز تک ہسپتال داخل رہنا پڑے گا مگر انھیں معلوم نہیں تھا کہ یہ چار روز دو سال میں بدل جائیں گے جس کے بعد انھیں بالکل معذوری کی حالت میں اس ہسپتال سے باہر نکلنا ہو گا۔

چار سال قبل بعد جب انھیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تو وہ چلنے پھرنے، بولنے اور یہاں تک کہ اپنی آنکھیں کھولنے کے قابل بھی نہیں تھیں۔ انھیں یہ بتا دیا گیا تھا کہ اب وہ کبھی چل پھر نہیں سکیں گی۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

slottedladle