Wednesday, April 23, 2025
الرئيسيةخبریں’یہ ہمارا سات اکتوبر ہے‘: پہلگام حملے کے بعد انڈین میڈیا میں...

’یہ ہمارا سات اکتوبر ہے‘: پہلگام حملے کے بعد انڈین میڈیا میں جنگ کے نعرے – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہYoutube

،تصویر کا کیپشنانڈین میڈیا میں اس حملے کے بعد بنا ثبوت پاکستان کی جانب اشارے کیے جا رہے ہیں

  • مصنف, شکیل اختر
  • عہدہ, بی بی سی اردو، دلی

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مسلح افراد کے ایک حملے میں انڈین بحریہ کے افسر سمیت کم از کم 26 سیاحوں کی ہلاکت کی نہ صرف انڈیا بلکہ عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس انڈیا کے دورے پر ہیں۔ جبکہ منگل کو سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنا دورہ مختصر کر کے بدھ کی علی الصبح واپس انڈیا پہنچ چکے ہیں۔

انڈیا واپس پہنچنے کے فوراً بعد وزیر اعظم مودی نے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سیکریٹری خارجہ وکرم مسری اور دیگر حکام نے شرکت کی ہے۔ تاحال اس اجلاس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ ’جنھوں نے بھی اس بہیمانہ کارروائی کا ارتکاب کیا ہے انھیں انصاف کا سامنا کرنا ہو گا۔ انھیں بخشا نہیں جائے گا۔ اُن کا شیطانی منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ہمارا عزم ناقابل تسخیر ہے اور وہ مزید مضبوط ہو گا۔‘



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

winningplus