Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریںچِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کے...

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟ – BBC News اردو


  • مصنف, سرنجنا تیواری
  • عہدہ, سنگاپور

’امریکہ نے گذشتہ برسوں کے دوران چِپ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے غلطی کی جس سے چین اور دیگر ایشیائی مراکز کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔‘

جینا ریمنڈو، جو اس وقت امریکی وزیر تجارت تھیں، نے 2021 میں میرے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بات کہی تھی۔

چار سال بعد بھی امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کی بالادستی کی دوڑ میں ’چِپس‘ میدان جنگ بنی ہوئی ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب ایک انتہائی پیچیدہ اور نازک مینوفیکچرنگ کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں جسے مکمل کرنے میں دیگر خطوں کو کئی دہائیاں لگ گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیرف پالیسی امریکی معیشت کو آزاد کرے گی اور ملازمتیں پیدا کرے گی، لیکن کچھ بڑی کمپنیاں طویل عرصے سے اپنے امریکی کارخانوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی اور ناقص معیار کی مصنوعات سے نبرد آزما ہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

bigwin