Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریںلاکھوں افغان پناہ گزینوں کو پاکستان بدر کرنے کی چار ممکنہ وجوہات...

لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو پاکستان بدر کرنے کی چار ممکنہ وجوہات کیا ہیں – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہgettyimages

  • مصنف, افتخار خان
  • عہدہ, بی بی سی پشتو

پاکستان نے افغان پناہ گزین کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ یکم اپریل سے شروع کیا ہے۔ نومبر 2023 سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں حکام کے مطابق آٹھ لاکھ افغان پناہ گزین یا تو خود اپنے وطن واپس جا چکے ہیں یا انھیں حکومتِ پاکستان نے زبردستی ملک بدر کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں صرف غیر قانونی تارکین وطن کو نشانہ بنایا گیا اور پاکستان کے اس وقت کے عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بہت سے واقعات میں ’غیر قانونی افغان شہری‘ ملوث ہیں۔

حکومت نے اس وقت واضح کر دیا تھا کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے تارکین وطن کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا تاہم کچھ حکام نے اشارے دیے تھے کہ مستقبل میں قانونی دستاویزات رکھنے تارکین وطن کو بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

اور اب دوسرے مرحلے میں ان پناہ گزین کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود ہیں۔



Source link

المادة السابقة
المقالة القادمة
مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

casinoscore