Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریں’المن‘: درختوں سے نکلنے والا وہ صحت بخش مادہ جس کا تذکرہ...

’المن‘: درختوں سے نکلنے والا وہ صحت بخش مادہ جس کا تذکرہ بائبل میں ملتا ہے اور جو من و سلویٰ کی یاد دلاتا ہے – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہAlamy

،تصویر کا کیپشنپرانے وقتوں یہ رس پورے بحیرہ روم میں درختوں کی چھال چھیل کر نکالا جاتا تھا

  • مصنف, وِٹوریا تراویرو
  • عہدہ, بی بی سی فیوچر

مسیحیوں کی مقدس کتاب ’بائبل‘ میں 17 مرتبہ جس خوراک کا ذکر ملتا ہے وہ صدیوں تک بحیرہ روم کے علاقے میں اُگائی جاتی رہی ہے۔ مگر پھر وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ لوگ اسے بھولتے گئے البتہ اب ایک کسان اس ’سپر فوڈ‘ کی دوبارہ کاشت کر رہے ہیں تاکہ یہ پھر سے ہماری خوراک کا حصہ بن سکے۔

لیکن اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمیں اٹلی کے شہر سسلی جانا پڑے گا جہاں کے پہاڑوں پر آج کل موسم گرم مرطوب ہے۔

درختوں کے جھنڈ میں جھینگر کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ اسی دوران جولیو جیلارڈی نامی کسان ہمیں ایک درخت کی شاخ دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپ صحیح وقت پر آئے ہیں، یہ ہے مشہور من (یعنی من و سلویٰ جو خدا کی جانب سے بنی اسرائیل کو کھلایا گیا)۔‘

ہر درخت کی چھال پر من (عربی میں اَلْمَنُّ) کی موٹی سفید دھاریں دکھائی دے رہی ہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

ta777