Thursday, April 3, 2025
الرئيسيةخبریںیورپی ممالک کی سکیورٹی اور امریکی مفادات: صدر ٹرمپ ’نئے ورلڈ آرڈر‘...

یورپی ممالک کی سکیورٹی اور امریکی مفادات: صدر ٹرمپ ’نئے ورلڈ آرڈر‘ سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

  • مصنف, ایلن لٹل
  • عہدہ, بی بی سی نیوز

امریکہ کا مغربی ممالک کی سیکورٹی کے حوالے سے موقف یورپی ممالک کے لیے دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد سے سب سے بڑا بحران ہے اور یہ ایک ایسا بحران ہے جو جلد ختم ہوتا نظر نہیں آتا۔ جیسا کہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’ٹرمپ ازم (یا ٹرمپیت) ان کے دور صدارت سے بھی زیادہ دنوں تک چلے گی۔‘

ایسے میں جب امریکہ بہت سے معاملات میں پیچھے ہٹ رہا ہے تو کون سے ممالک ہیں جو آگے آنے کے لیے تیار ہیں۔

فروری سنہ 1947 کی ایک صبح 09.00 بجے واشنگٹن میں برطانیہ کے سفیر لارڈ اینورچیپل امریکی وزیر خارجہ جارج مارشل کے دفتر پہنچے۔

ان کے پاس دو سفارتی پیغامات کے پرنٹ تھے۔ ان میں سے ایک یونان سے متعلق تھا تو دوسرا ترکی کے متعلق تھا۔ ان پیغامات کو نیلے رنگ کے صفحے پر پرنٹ کیا گیا تھا تاکہ ان کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے