Wednesday, April 23, 2025
الرئيسيةخبریںہر تین منٹ میں ایک موت: انڈیا کی سڑکیں جن کا شمار...

ہر تین منٹ میں ایک موت: انڈیا کی سڑکیں جن کا شمار دنیا کی سب سے جان لیوا شاہراہوں میں ہوتا ہے – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصرف 2023 میں، 172،000 سے زیادہ لوگ انڈیا کی سڑکوں پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

  • مصنف, سوتک بسواس
  • عہدہ, بی بی سی نیوز

ہر صبح انڈیا کے اخبارات سڑک حادثات کی خبروں سے بھرے رہتے ہیں جن میں مسافر بسیں پہاڑی کھائیوں میں گر جاتی ہیں، نشے میں دھت ڈرائیور پیدل چلنے والوں کو کچل دیتے ہیں، گاڑیاں کھڑے ٹرکوں سے ٹکرا جاتی ہیں اور موٹر سائیکلوں کو بڑی گاڑیاں ٹکر مار دیتی ہیں۔

یہ روزانہ کے سانحے ایک خاموش بحران کی نشاندہی کرتے ہیں۔ صرف 2023 میں، 172،000 سے زیادہ لوگ انڈیا کی سڑکوں پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، یعنی اوسطاً ہر دن 474 اموات یا ہر تین منٹ میں تقریباً ایک موت۔

حالانکہ 2023 میں سڑکوں پر حادثات کی سرکاری اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے، لیکن روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے دسمبر میں روڈ سیفٹی ایونٹ میں ان اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایک خوفناک تصویر پیش کی تھی۔

اس سال مرنے والوں میں دس ہزار بچے بھی شامل تھے۔ سکولوں اور کالجوں کے قریب ہونے والے حادثات میں مزید 10,000 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 35،000 پیدل چلنے والے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

doublefortune