Monday, April 7, 2025
الرئيسيةخبریںکیچڑ، پانی اور لکڑی: وہ فنِ تعمیر جس نے 1604 سال پرانے...

کیچڑ، پانی اور لکڑی: وہ فنِ تعمیر جس نے 1604 سال پرانے شہر وینس کو ڈوبنے سے بچا رکھا ہے – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہEmmanuel Lafont/ BBC

  • مصنف, اینا بریسینن
  • عہدہ, بی بی سی فیوچر

جدید دور میں عمارتیں 50 سال کے عرصے کے لیے تعمیر کی جاتی ہیں۔ لیکن قدیم طرزِ تعمیر اور انجینیئرنگ میں لکڑی سے تعمیر ہونے والا ایک شہر 1600 سال گُزرنے کے باوجود آج بھی پانی پر قائم و دائم ہے۔

وینس کا ہر رہائشی اور مقامی اس بات سے واقف ہے کہ یہ شہر ایک ایسے جنگل پر بنایا گیا ہے جو قدرتی جنگل سے قدرِ مختلف ہے۔ مارچ 2025 میں یہ شہر 1604 سال کا ہوگیا۔

یہ شہر لاکھوں درختوں کے تنوں کے ایک ڈھیر پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کام کے لیے استعمال کیے جانے والے درختوں میں لارچ یعنی صنوبر، اوک یعنی بلوط، الڈر یعنی بید، پائن یعنی دیودار، سپروس یعنی سفیدہ اور ایلم (ایلم نامی درخت جس کے پتے داندار اور کھردرے ہوتے ہیں) نامی درختوں کے 3.5 میٹر (11.5 فٹ) سے لے کر 1 میٹر (3 فٹ) سے بھی کم لمبائی کے تنوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ طبیعیات اور فطرت کی قوتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انجینیئرنگ کا ایک حقیقی عجوبہ ہے۔

زیادہ تر جدید تعمیراتی ڈھانچوں میں مضبوط کنکریٹ اور سٹیل وہی کام کرتے ہیں جو صدیوں پہلے استعمال کیے جانے والی درختوں کے تنے کر رہے ہیں۔ لیکن ان کی طاقت کے باوجود آج بہت کم بنیادیں وینس کی طرح طویل عرصے تک قائم رہ سکتی ہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے