Sunday, April 13, 2025
الرئيسيةخبریںکیا راجپوت راجہ رانا سانگا نے مغل بادشاہ بابر کو ہندوستان پر...

کیا راجپوت راجہ رانا سانگا نے مغل بادشاہ بابر کو ہندوستان پر حملے کی دعوت دی تھی؟ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرانا سانگا کی تصویر کشی

  • مصنف, مرزا اے بی بیگ
  • عہدہ, بی بی سی اردو، نئی دہلی

انڈیا میں مغل سلطنت قصہ پارینہ ہو چکی ہے لیکن انڈین سیاست میں مغل سلاطین پہلے سے کہیں زیادہ حسب حال ہیں۔ کبھی اورنگزیب عالمگیر سرخیوں میں ہوتے ہیں تو کبھی ظہیر الدین محمد بابر شہ سرخیوں ہوتے ہیں۔

ابھی اورنگزیب کی قبر کھودنے کے بیان والا معاملہ سرد بھی نہیں ہوا تھا کہ بابر اور رانا سانگا کے حوالے سے ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے۔

دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سنجیو بالیان کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان رام جی لال سُمن کو پارلیمنٹ میں رانا سانگا کو ’غدار‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

کلپ میں یہ وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ’بی جے پی کہتی ہے کہ مسلمانوں میں بابر کا ڈی این اے ہے، ہندوستان کے مسلمان بابر کو نہیں مانتے، وہ (پیغمبر اسلام) اور صوفی بزرگوں کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، بابر کو ہندوستان کون لایا تھا؟ رانا سانگا نے ابراہیم لودھی کو ہرانے کے لیے بابر کو بلایا تھا۔ اگر مسلمان بابر کی اولاد ہیں تو تم غدار رانا سانگا کی اولاد ہو۔‘



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

freeupon