Tuesday, April 15, 2025
الرئيسيةخبریںکیا اب ہمارا سمارٹ فون واقعی اتنا مضبوط ہے کہ اس پر...

کیا اب ہمارا سمارٹ فون واقعی اتنا مضبوط ہے کہ اس پر سکرین پروٹیکٹر یا کیس لگانے کی ضرورت نہیں: 30 دنوں پر محیط ایک دلچسپ تجربہ – BBC News اردو


،تصویر کا کیپشنآج کل اس بات پر کافی بحث جاری ہے کہ فون کو بغیر کور کے رکھنا کچھ لوگوں کے لیے ایک نیا سٹیٹس سمبل بن چکا ہے اور اس انداز کو وقار اور خود اعتمادی کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے

  • مصنف, تھامس گریمین
  • عہدہ, بی بی سی نیوز

کچھ ماہ پہلے میں ایک نیا آئی فون خریدنے کی غرض سے ایپل سٹور میں گیا۔ کافی دیر تک مختلف ماڈلز کا جائزہ لینے کے بعد میں نے ایک فون کا انتخاب کیا۔ اُس سٹور میں موجود ایک خوش مزاج سیلز پرسن نے مجھے بتایا کہ اس فون کی قیمت 1999 ڈالرز ہے۔

یہ قیمت سُن کر میں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ لگ بھگ اتنی ہی رقم ہے جتنا میں اپنے گھر کا ایک ماہ کا کرایہ ادا کرتا ہوں۔ میری یہ بات سُن وہ بھی ہنس پڑا اور کہا کہ شاید یہ بے وقوفی ہے (یعنی ایک موبائل فون کے لیے اتنی زیادہ رقم خرچ کرنا)۔

پھر اُس نے کہا کہ چلیے اب فون کو ٹوٹنے اور نقصان پہنچنے محفوظ رکھنے کے لیے کیسز بھی دیکھ لیتے ہیں۔ یہ سب کچھ معمول کے مطابق لگ رہا تھا۔

لیکن بات اتنی سادہ نہیں۔ جیسے جیسے موبائل فون کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، کچھ لوگ جو بظاہر سمجھ دار صارفین لگتے ہیں ایک بالکل مختلف راستہ اپنا رہے ہیں۔ وہ اپنے فونز بغیر کسی کور یا سکرین پروٹیکٹر کے استعمال کر رہے ہیں۔ مہنگے فون کی حفاظت کے لیے نہ کوئی پروٹیکٹر نہ کور، یعنی کچھ بھی نہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

howmuch