Thursday, April 3, 2025
الرئيسيةخبریںڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے اداکار شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ...

ڈرامہ ’تن من نیلو نیل‘ کے اداکار شجاع اسد: ’مردوں کے ریپ پر اداکار شرمندہ ہوتے ہیں کہ میں یہ کردار کیوں کروں‘ – BBC News اردو


،تصویر کا کیپشناداکار شجاع اسد کا کہنا ہے کہ ان کو ڈرامے میں دیے جانے والے پیغام کا کوئی ڈر نہیں تھا

  • مصنف, براق شبیر
  • عہدہ, صحافی

پاکستان میں کسی بھی ڈرامے کا ہٹ ہو جانا حالیہ برسوں میں اچنبھے کی بات نہیں کیونکہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے نہ صرف بہت ترقی کی ہے بلکہ نجی چینلز پروڈکشن کوالٹی کے ساتھ ساتھ اچھے موضوعات میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکل رہے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ اب بولڈ اور حساس موضوعات پر بھی ڈرامے بنتے ہیں اور ناظرین اسے پسند بھی کر رہے ہیں ان ہی ڈراموں میں سے ایک ’تن من نیل و نیل‘ بھی ہے جس کی آخری قسط نے سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں کافی دھوم مچائی۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شجاع اسد کا کہنا ہے کہ ان کو ڈرامے میں دیے جانے والے پیغام کا کوئی ڈر نہیں تھا۔

’کیوں ڈریں ہم؟ اب وہ دور آ گیا ہے کہ اداکار اپنے دل سے ڈر نکال دیں۔ ہم کوئی غلط بات تو نہیں کر رہے۔‘



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے