Tuesday, April 15, 2025
الرئيسيةخبریںپے در پے نقصانات سے لڑکھڑاتی حزب اللہ کیا اپنی بقا کی...

پے در پے نقصانات سے لڑکھڑاتی حزب اللہ کیا اپنی بقا کی جنگ میں کامیاب ہو پائے گی: ’یہ زخم خدا کی طرف سے تمغہ ہیں، نیک مقصد کے لیے لڑنے کا انعام‘ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنلبنان کے سرحدی قصبے ’کفرکلا‘ میں اسرائیلی بمباری کے باعث لگ بھگ تمام عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں

یہ گذشتہ سال 17 ستمبر کی بات ہے جب لبنان کے ایک ہسپتال میں اپنی شفٹ کا آغاز کرنے والے پیرامیڈک سٹاف (نرس) آدم کو دن میں تقریباً ساڑھے تین بجے اپنے پاس موجود ایک پیجر پر پیغام موصول ہوا۔ اُس روز اپنی شفٹ کا آغاز کرنے سے قبل انھیں یہ پیجر دیا گیا تھا۔

اِس طرح کے سینکڑوں پیجر حزب اللہ نامی شیعہ مسلم گروپ نے لبنان میں موجود اپنے ہزاروں ارکان میں تقسیم کیے تھے اور ان کا مقصد ساتھیوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ایمرجنسی سے بروقت مطلع رکھنا تھا۔

آدم (جو اپنی حفاظت کے پیش نظر اپنا اصل نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے) بتاتے ہیں کہ ’میرے پاس موجود پیجر سے نان سٹاپ (مسلسل) بیپ کی آواز آنا شروع ہو گئی جبکہ اس کی سکرین پر ’الرٹ‘ لکھا ہوا نظر آ رہا تھا۔‘ آدم کے مطابق ایسا لگ رہا تھا کہ یہ پیغام حزب اللہ کی قیادت کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔

مگر اس ’الرٹ‘ میں موجود اصل پیغام پڑھنے کے لیے انھیں بیک وقت اپنے دونوں ہاتھوں سے پیجر پر موجود دو بٹن دبانے تھے۔ آدم نے متعدد مرتبہ ایسا کیا اور دونوں بٹن دبائے مگر سکرین پر پیغام ظاہر نہیں ہو رہا تھا جبکہ پیجر سے ’بیپ‘ کی آواز لگاتار آ رہی تھی۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’پھر اچانک جب میں اپنی میز پر بیٹھا تو یہ پیجر پھٹ گیا۔‘



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

sportsbetting