Wednesday, April 30, 2025
الرئيسيةخبریںپہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار...

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ اہم سوالات جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

  • مصنف, ایشادریتا لاہری
  • عہدہ, نمائندہ بی بی سی

گذشتہ ہفتے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد انڈین سوشل میڈیا پر اس واقعے کے متاثرین سے متعلق بہت سی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون شیتل کلاٹھیا کی بھی ہے۔

پہلگام حملے میں شیتل کے 44 سالہ شوہر شیلیش بھائی کلاٹھیا بھی مارے گئے تھے۔

انڈیا کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل ریاست گجرات کے شہر سورت میں رہائش پذیر شیتل کے خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے گئے۔ اس موقع پر شیتل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور انھوں نے وزیر موصوف کے سامنے اپنے درد اور دُکھ کا کُھل کر اظہار کیا۔

شیتل نے تعزیت کے لیے آئے وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں۔ لیکن ٹیکس دینے والوں کا کیا ہے؟ وہاں (پہلگام کا وہ علاقہ جہاں 26 افراد کو ہلاک کیا گیا) نہ تو کوئی فوجی تھا اور نہ ہی کوئی میڈیکل ٹیم۔‘



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

casinobets