
[ad_1]
،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, گلوبل ڈس انفارمیشن یونٹ
- عہدہ, بی بی سی ورلڈ سروس
پوپ فرانسس کی وفات کے بعد رواں ہفتے 16ویں صدی کے فرانسیسی نجومی نوسٹراڈیمس کے بارے میں آن لائن سرچ میں اضافہ ہوا مگر ایسا پہلی بار نہیں کہ ان کی پیشگوئیاں بڑے عالمی واقعات کے دوران سامنے آئیں۔
آج بھی اس ماہر علم نجوم میں دلچسپی کیوں ہے؟
مشیل ڈی نوٹریڈیم جنھیں نوسٹراڈیمس کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک فرانسیسی طبیب تھے جو طاعون کے شکار افراد کا علاج کرتے تھے۔ وہ ایک شوقیہ نجومی بھی تھے جنھوں نےسنہ 1555 میں ’لیز پروفیسیز‘ کے نام سے شائع ہونے والی کتاب لکھی تھی۔ اس میں 942 خفیہ تحریر میں لکھی گئی چار سطری نظمیں ہیں جن کے بارے میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان میں مستقبل کی پیشگوئیاں کی گئی ہیں جن میں سے اکثر تباہ کن واقعات کے بارے میں تھیں۔
اکثر مبہم اور سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کی جانے والی ان نظموں میں سے ایک کا ترجمہ ’ایک بہت پرانے پوپ کی موت‘ کے بارے میں ہے۔ جسے اس ہفتے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس اور آن لائن مضامین نے پوپ فرانسس کی موت سے جوڑا۔
[ad_2]
Source link