Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریں’مائنز اینڈ منرلز بل‘ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے ’سخت موقف‘...

’مائنز اینڈ منرلز بل‘ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے ’سخت موقف‘ کی وجہ کیا ہے؟ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناے این پی کے سربراہ ایمل ولی کے مطابق اگر ’مائنز اینڈ منرلز‘ بل کو واپس نہ لیا گیا تو وہ اس کے خلاف مزاحمت کریں گے

  • مصنف, عزیزاللہ خان
  • عہدہ, بی بی سی اردو، پشاور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ’مائنز اینڈ منرلز‘ بل پر ابھی بحث شروع نہیں ہوئی مگر اس بل نے جیسے صوبے میں سیاسی بھونچال پیدا کر دیا ہو اور ایسے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی کے بیان نے تو نیا سیاسی پینڈورا باکس کھول دیا۔

اس بل کی محرک جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بیشتر اراکین بھی اس کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن جماعت کا ساتھ دیتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں جیسا عمران خان کہیں گے وہ اس پر عمل کریں گے۔

دیگر سیاسی جماعتیں تو اب اس بارے میں مخالفت کا اظہار کر ہی چکی ہیں لیکن عوامی نیشنل پارٹی نے اس بل کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ 23 اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کی ہے۔

اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ اگر اس بل کو واپس نہ لیا گیا تو وہ اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

onlinecasino