Tuesday, April 22, 2025
الرئيسيةخبریںفی تولہ 357,800 روپے: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،...

فی تولہ 357,800 روپے: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، یہ قیمتی دھات کون خرید رہا ہے اور کیا یہ سب سے محفوظ سرمایہ کاری ہے؟ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا کے مختلف ممالک میں سونے کے زیوارات کی نہ صرف ثقافتی بلکہ مذہبی اہمیت بھی ہے

ایک جانب جہاں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ نے ایشیا سمیت دنیا بھر کی اہم سٹاک مارکیٹوں کو مندی کا شکار کیا ہے وہیں دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی کو چھونے لگی ہے۔

پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 8100 روپے فی تولہ کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 357,800 روپے ہو گئی ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز ہونے والے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہو کر 306,755 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اُدھر بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 69 ڈالر کے اضافے کے بعد 3395 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں معاشی غیر یقینی صورتحال اور دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے بیچ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور معاشی مستقبل کی غیر یقینی کا سامنا کرتے سرمایہ کاروں نے بھی سٹاک کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کا راستہ چنا ہے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

realslot