Monday, March 31, 2025
الرئيسيةخبریںفیصل آباد گینگ ریپ کیس: پولیس نے عرفی نام ’رانا‘ کی مدد...

فیصل آباد گینگ ریپ کیس: پولیس نے عرفی نام ’رانا‘ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق مدعی مقدمہ کی طرف سے ملنے والی معلومات میں موجود ایک اشارے کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا

  • مصنف, عمر دراز ننگیانہ
  • عہدہ, بی بی سی اردو

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ماڈل ٹاون ڈویژن فیصل آباد عابد حسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مدعی مقدمہ کی طرف سے ملنے والی معلومات میں موجود ایک اشارے کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

‘مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتے تھے تاہم انھیں اتنا یاد تھا کہ جب دو مسلح افراد کا ایک تیسرا ساتھی تھوڑی دیر بعد جائے وقوعہ پر آیا تو انھوں نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا لائٹ بند کر دے۔’

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے اسی لقب یا عرفی نام یعنی ’رانا‘ کی مدد سے پولیس ان تک پہنچی اور انھیں جلد ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے