Monday, March 31, 2025
الرئيسيةخبریںطوفان، کشتی اور کوہ جودی: حضرت نوح کا قصہ جو اسلام سمیت...

طوفان، کشتی اور کوہ جودی: حضرت نوح کا قصہ جو اسلام سمیت تین مذاہب میں بیان کیا گیا – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحضرت نوح کا ذکر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے علاوہ مسیحیت اور یہودیت میں بھی پایا جاتا ہے

  • مصنف, وقار مصطفیٰ
  • عہدہ, صحافی، محقق

’ہم نے اُسے اور جو کشتی میں اُس کے ساتھ تھے، اُنھیں نجات دی اور اُن سب لوگوں کو غرق کر دیا جنھوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا۔‘ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن میں کچھ اس طرح اللہ کے پیغمبر حضرت نوح کا ذکر کیا گیا ہے جن کی قوم میں دعوت ماننے والوں کو ایک نئی زندگی ملی مگر انکار کرنے والے ایک طوفان میں غرق ہوگئے۔

مذہبی روایات کے مطابق حضرت آدم کی دسویں پشت میں پیدا ہونے والے حضرت نوح کا ذکر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے علاوہ مسیحیت اور یہودیت میں بھی پایا جاتا ہے۔

ان میں یہ بتایا گیا کہ حضرت نوح ایک ایسے پیغمبر تھے جنھیں خدا نے ایک طوفان کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔ انھیں ایک ایسی کشتی تعمیر کرنے کا حکم دیا گیا جس کی مدد سے چند ایمان لانے والوں اور جانوروں کے جوڑے کو بچایا گیا۔

حضرت نوح سے جڑے اس واقعے کے بارے میں تینوں مذاہب بات کرتے ہیں۔ مگر یہ کیسے ممکن ہوا، اس حوالے سے اسلام، مسیحیت اور یہودیت میں دی گئی تفصیلات کیا ہیں؟



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے