Monday, March 31, 2025
الرئيسيةخبریںریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید: کورٹ مارشل کی بنیاد پر اسلام آباد...

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید: کورٹ مارشل کی بنیاد پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جبری تحویل سے متعلق درخواست خارج – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہPAF

،تصویر کا کیپشنرجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ ریٹائرڈ جواد سعید سے متعلق اس درخواست میں ایئر چیف مارشل کو فریق نہیں بنایا جاسکتا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو حبس بےجا میں رکھنے سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کی اہلیہ کی درخواست پر عدالت کو بتایا گیا کہ حساس دستاویزات شیئر کرنے کے الزام پر ان کا کورٹ مارشل کیا گیا تھا اور انھیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج خادم حسین سومرو نے شازیہ جواد کی طرف سے دائر کی گئی حبس بےجا کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ ہی سماعت کی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ اس درخواست میں ایئر چیف مارشل کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

تاہم دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ حساس دستاویز لیک کرنے سے متعلق آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جواد سعید کا کورٹ مارشل ہوچکا ہے اور انھیں اس ضمن میں سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے