Wednesday, April 30, 2025
الرئيسيةخبریںحج کے لیے سعودی عرب کا کوٹہ سسٹم: یہ کیسے طے کیا...

حج کے لیے سعودی عرب کا کوٹہ سسٹم: یہ کیسے طے کیا جاتا ہے کون حج کر سکتا ہے اور کون محروم رہ جاتا ہے؟ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

  • مصنف, احمد عبداللہ
  • عہدہ, بی بی سی، عربی

ہر سال حج کے موسم میں ایک ہی قسم کی صورت حال نظر آتی ہے: ہزاروں لوگ درخواستیں دیتے ہیں، جن میں سے چند کی درخواست قبول ہوتی ہے جبکہ بہت سے منتظر ہی رہ جاتے ہیں۔

حج کی خواہش اور استطاعت کے باوجود ہر کسی کو یہ موقع نہیں مل پاتا کہ وہ اس اسلامی فریضے کو ادا کر سکے، کیونکہ حج ایک سخت بین الاقوامی نظام کے تحت کیا جاتا ہے جسے ’کوٹہ سسٹم‘ کہتے ہیں۔

سعودی حکومت ہر ملک کے لیے حجاج کی ایک مقررہ تعداد کا تعین کرتی ہے اور یہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ساتھ مل کر ’کسی ملک کی آبادی میں فی ہزار مسلمانوں میں سے ایک حاجی‘ کے اصول کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

بہت سے ممالک میں اہل درخواست دہندگان کو منتخب کرنے کے لیے لاٹری یا قرعہ اندازی بھی کی جاتی ہے۔ لاٹری کبھی عمر تو کبھی وقت کی بنیاد پر کی جاتی ہے کہ کسی نے کتنے عرصے سے حج نہیں کیا اور مختلف ممالک اس کے لیے مختلف طریقہ کا استعمال کرتے ہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

jilibet