Tuesday, April 15, 2025
الرئيسيةخبریںجارج گلیزمین: کابل میں امریکی وفد اور افغانستان میں دو سال سے...

جارج گلیزمین: کابل میں امریکی وفد اور افغانستان میں دو سال سے قید مکینک کی رہائی – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہHandout via Reuters

افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکی شہری جارج گلیزمین کو دو سال سے زیادہ عرصے قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

جارج گلیزمن امریکہ کی ڈیلٹا ایئرلائن میں بطور مکینک کام کرتے تھے۔ دسمبر 2022 میں وہ سیاحت کی غرض سے افغانستان گئے تھے تاہم انھیں وہاں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ قیدیوں کے معاملات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر ایڈم بوہلر سمیت دیگر امریکی حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا جہاں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ان کی ملاقات ہوئی۔

جارج گلیزمین کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے طالبان کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ جارج گلیزمن کی رہائی ’انسانی بنیادوں پر‘ اور ’نیک نیتی کے اظہار‘ کے طور پر کی گئی۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

cloudedjudgement