Thursday, April 3, 2025
الرئيسيةخبریںبولان میں ہائی جیک ہونے والی جعفر ایکسپریس بحال: ’ٹرین کی بحالی...

بولان میں ہائی جیک ہونے والی جعفر ایکسپریس بحال: ’ٹرین کی بحالی سے خوشی ہے بس یہی دعا ہے اللہ خیر کرے‘ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور تک ملک کے چاروں صوبوں کو جوڑنے والی ٹرین جعفر ایکسپریس 17 روز تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ سے اپنے منزل پشاور کی جانب جمعے کو روانہ ہوئی۔

  • مصنف, محمد کاظم
  • عہدہ, بی بی سی اردو، کوئٹہ

بلوچستان کے علاقے بولان میں حملے کا نشانہ بننے والی ریل گاڑی جعفر ایکسپریس پر دور سے گولیوں یا راکٹ کے گولوں سے ہونے والا نقصان دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم اگر اسے قریب سے دیکھا جائے تو بعض نشان اب بھی موجود ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور تک ملک کے چاروں صوبوں کو جوڑنے والی یہ ٹرین 17 روز تک معطل رہنے اور بوگیوں کی مرمت اور سکیورٹی کلیئرینس کے بعد دوبارہ کوئٹہ سے اپنے منزل پشاور کی جانب جمعے کو روانہ ہوئی ہے۔

اس موقع پر جہاں ایک جانب کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو خوب سجایا گیا تھا وہیں اس سلسلے میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جمال شاہ کاکڑ ریلوے سٹیشن کوئٹہ پر ٹرین سروس کی بحالی کی تقریب کے مہمان خاص تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ٹرین سروس کی بحالی سے لوگوں کو سفر کی اچھی سہولت ملے گی۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے