Saturday, April 12, 2025
الرئيسيةخبریںبنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے...

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انھیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن لیگ کرکٹ کے ایک میچ میں ایک ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے حصہ لے رہے تھے جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

میچ شروع ہونے کے بعد وہ صرف ایک اوور تک فیلڈنگ کر سکے۔ اس دوران انھیں اپنی چھاتی میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمیم اقبال کی شریان بلاک تھی اور ان کی اینجیوگرافی کی گئی ہے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

slotmate