Wednesday, April 2, 2025
الرئيسيةخبریںبرطانیہ کے سب سے مصروف ایئرپورٹ ہیتھرو کی بندش پر انسداد دہشتگردی...

برطانیہ کے سب سے مصروف ایئرپورٹ ہیتھرو کی بندش پر انسداد دہشتگردی کمانڈ کی سربراہی میں تحقیقات شروع – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنقریب واقع الیکٹرک سب سٹیشن میں آتشزدگی کے سبب ہیتھرو ایئرپورٹ سے دنیا بھر کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں

مغربی لندن کے الیکٹرک سب سٹیشن میں آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث نہ صرف سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں بلکہ ہزاروں مسافر بھی اپنی منزلوں پر جانے سے قاصر ہیں۔

مغربی لندن کے علاقے ہیز میں الیکٹرک سب سٹیشن میں جمعرات کو پہلے دو دھماکے سُنے گئے اور پھر وہاں آگ لگ گئی جس کے سبب تقریباً 5000 گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ آتشزدگی کے باعث قریبی مکانات سے 150 افراد کو بھی کہیں اور منتقل کیا گیا ہے۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے پر انسداد دہشتگردی کمانڈ کی سربراہی میں تحقیقات شروع کی گئی ہے تاہم اب تک کوئی ایسے شواہد نہیں ملے ہیں جن سے آگ لگنے کو دہشتگردی سے جوڑا جا سکے۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسداد دہشتگردی کمانڈ کو اس لیے تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی کیونکہ ‘یہ سب سٹیشن اہم جگہ پر واقع ہے اور اس واقعے کے اہم قومی انفراسٹرکچر پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔’



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے