Saturday, April 12, 2025
الرئيسيةخبریںانڈیا چین تعلقات: مودی کے بیجنگ سے متعلق ’مثبت بیانات‘ چیلنجز کو...

انڈیا چین تعلقات: مودی کے بیجنگ سے متعلق ’مثبت بیانات‘ چیلنجز کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں؟ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہPress Information Bureau

،تصویر کا کیپشنانڈیا اور چین کے تعلقات میں بہت سے روشن ادوار رہے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیرینہ حریف چین کے ساتھ انڈیا کے تعلقات کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا اور چین کے درمیان متنازعہ سرحد پر حالات اب معمول پر آگئے ہیں۔ اپنے اسی بیان کے ساتھ ساتھ انڈین وزیراعظم نے دونوں مُمالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور دیا۔

یہ بیانات حیران کن ہیں کیونکہ سنہ 2020 میں شمالی لداخ کے علاقے میں ایک خوفناک سرحدی تصادم کے بعد سے انڈیا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا اور یہ سنہ 1962 کی جنگ کے بعد پہلا موقع تھا کہ یہ دونوں مُمالک ایک دوسرے کے سامنے آ کھڑے ہوئے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے انڈین وزیراعظم مودی کے حالیہ بیان اور اُن کے الفاظ کی تعریف کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ ’دونوں ممالک کو شراکت دار ہونا چاہیے جو ایک دوسرے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔‘

انڈیا اور چین کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ حالات کے تناظر میں وزیراعظم مودی کا دوطرفہ تعلقات سے متعلق حالیہ بیان اور شراکت داری میں بہتری کی اُمید جس قدر بڑی بات دکھائی دے رہی ہے اُتنی ہے نہیں۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

slotsslots