Monday, April 28, 2025
الرئيسيةخبریںانڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف...

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہYoutube

  • مصنف, اعظم خان
  • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

انڈین حکومت نے یوٹیوب سے سفارش کر کے تقریباً 16 پاکستانی یو ٹیوبرز اور نجی ٹیلی ویژن چینلز کے یوٹیوب چینلز کو ’نیشنل سکیورٹی کے خطرے‘ کو وجہ بتا کر اپنے ملک میں بلاک کر دیا ہے۔

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد سے انڈین حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور ان چینلز پر پابندی اس سلسلے کی ہی کڑی دکھائی دیتی ہے۔

یہ پابندی انڈیا کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی سفارش پر یوٹیوب کی جانب سے عائد کی گئی ہے اور یوٹیوب نے مذکورہ چینلز کے مالکان کو اس پابندی سے متعلق ایک ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے۔

اس ای میل میں یہ واضح طور پر درج ہے کہ ’ہمیں حکومت کی جانب سے آپ کے چینل کے مواد سے قومی سلامتی اور پبلک آرڈر‘ سے متعلق احکامات ملے جس کے بعد آپ کے چینل کے مواد پر انڈیا میں پابندی عائد کی جا رہی ہے اور آئندہ شائع ہونے والے کسی بھی مواد کو انڈیا میں بلاک کیا جائے گا۔‘



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

alphabetph