امریکی ویزا پابندیاں: پاکستانیوں کا ‘امریکی ڈریم’ خطرے میں
چند روز قبل دنیا کے کئی خبر رساں اداروں نے کہا تھا امریکہ نے پاکستان پر ویزا کی پابندی لگا دی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسی کوئی لسٹ نہیں ہے۔ مگر صدر ٹرمپ نے ایسا کے حکم نامہ اپنی صدارت کے پہلے دن جاری کیا تھا جس میں انھوں نے اپنی حکومت کے کئی اداروں سے ان ممالک کی لسٹ مانگی تھی جن پر ویزا کی پابندیاں لگنی چاہیے۔ اس حکم نامے کو ساٹھ دن ہو گئے ہیں اور کئی پاکستانیوں میں خوف ہے کہ ان کا امریکہ پڑھائی یا نوکری کے لیے جانے کا خواب اب ٹوٹ جائے گا۔