Saturday, May 3, 2025
الرئيسيةخبریںامریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی...

امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

  • مصنف, للی جمالی، نٹالی شرمین
  • عہدہ, بی بی سی نیوز

ایپل نے کہا ہے کہ اس کے امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کی تیاری اب چین کی بجائے انڈیا میں ہو گی۔

چین وہ ملک ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے تجارتی ٹیرفز کا خاص طور پر نشانہ رہا ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک کے مطابق آئندہ مہینوں میں امریکہ کے لیے بننے والے زیادہ تر آئی فونز انڈیا میں تیار کیے جائیں گے جبکہ ویتنام آئی پیڈز اور ایپل واچ جیسے آلات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز بنے گا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایپل نے اندازہ لگایا ہے کہ امریکی درآمدی ٹیکسز سے اس سہ ماہی میں کمپنی کے اخراجات میں تقریباً 900 ملین ڈالرکا اضافہ ہو سکتا ہے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

labet88