Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریںامریکہ میں عمران خان کی رہائی اور پاکستانی قیادت پر پابندی سے...

امریکہ میں عمران خان کی رہائی اور پاکستانی قیادت پر پابندی سے متعلق بل پیش: ’پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ‘ میں کیا ہے؟ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہISPR/AFP

،تصویر کا کیپشنآرمی چیف سمیت پاکستانی قیادت پر پابندی کا یہ بل کانگریس کے رپبلکن رکن جو ولسن اور ڈیموکریٹ رکن جیمز ورنی پنیٹا نے پیش کیا ہے

  • مصنف, اعظم خان
  • عہدہ, بی بی سی اردو اسلام آباد

امریکی کانگریس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی سے متعلق ایک بِل پیش کیا گیا ہے اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی امریکہ آمد پر پابندی کو بھی اس بِل کا ایک اہم حصہ بنایا گیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں 24 مارچ کو رپبلکن رکن جو ولسن اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس جیمز ورنی پنیٹا نے ’پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ‘ کے عنوان سے یہ بِل پیش کیا۔

اس بل میں درج ہے کہ ایسی مخصوص بیرونی شخصیات پر پابندی عائد کی جائے جو پاکستان میں سیاسی حریفوں کو قید کرنے اور ان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اِس بِل کے حوالے سے رپبلکن رکن جو ولسن کا مطالبہ ہے کہ ’ویزے پر پابندی کے ذریعے پاکستان کی فوجی قیادت پر دباؤ ڈالا جائے تا کہ (پاکستان میں) جمہوریت کی بحالی اور عمران خان کی رہائی ممکن ہو۔‘



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

slotgames