Wednesday, April 23, 2025
الرئيسيةخبریں’اب زیادہ وقت ٹیسلا کو دوں گا‘: ایلون مسک کا امریکی حکومت...

’اب زیادہ وقت ٹیسلا کو دوں گا‘: ایلون مسک کا امریکی حکومت کو ’کم وقت‘ دینے کا فیصلہ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہReuters

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنی الیکٹرک کار کمپنی کے منافع اور فروخت میں بڑی کمی کے بعد امریکی حکومت میں اپنے کردار کو ’نمایاں طور پر‘ کم کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد ایلون مسک کو کفایت شعاری مہم یعنی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کی قیادت سونپی گئی۔

ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ایک سرکاری ادارہ یا محکمہ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے جسے ٹرمپ نے غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں لیکن اب ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے لیے مختص ان کے وقت میں آئندہ ماہ سے ’نمایاں طور پر کمی‘ آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیسلا سے اپنی توجہ ہٹانے کے الزامات کے بعد اب ہفتے میں صرف ایک سے دو دن ہی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی میں گزاریں گے۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

onlinegambling