Saturday, April 19, 2025
الرئيسيةخبریںآئی پی ایل میں رنز کے انبار کے بعد بیٹ چیک کرنے...

آئی پی ایل میں رنز کے انبار کے بعد بیٹ چیک کرنے کا فیصلہ: ’اب اس کھیل کو کرکٹ نہیں صرف بلے بازی کہنا چاہیے‘ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآئی پی ایل میں اب بلے بازوں کے بیٹ چیک کیے جائیں گے کہ آیا وہ مقررہ حد سے لمبے یا چوڑے تو نہیں ہیں

کرکٹ میں بیٹ کے سائز پر تنازع اُتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خود کرکٹ کی تاریخ۔

پہلی بار بیٹ کے متعلق تنازع اُس وقت کھڑا ہوا تھا جب تھامس وائٹ نامی بلے باز سنہ 1771 میں تینوں وکٹوں کی چوڑائی کے برابر بیٹ لے کر میدان میں اُترے تھے اور اس کے بعد ہی پہلی بار بیٹ کے سائز کا تعین کیا گيا تھا۔

لیکن کرکٹ کی جدید تاریخ میں بھی بیٹ اور اس کے سائز سے متعلق تنازعات سامنے آتے رہے ہیں اور آندرے رسل، کرس گیل، میتھو ہیڈن اور رکی پونٹنگ کے بیٹس متنازع رہے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈینس للی کے ایلومنیم کے بیٹ کا تنازع بھی سامنے آیا تھا۔

بہر حال رواں سال انڈین پریمیئر ليگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا نے آئی پی ایل میں بیٹنگ اور بولنگ میں عدم توازن پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

fhm63