Wednesday, April 30, 2025
الرئيسيةخبریںانڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں...

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ – BBC News اردو


،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا نے کہ انڈیا کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ انڈیا اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ ہے۔

منگل کے روز جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشتگردی کا سامنا رہا ہے اور اس نے دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ ’تاہم بدقسمتی سے انڈیا نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو کہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہو گا۔‘

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ انڈیا کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ان کا
مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ سے ہونے والے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری صرف اور صرف انڈیا پر عائد ہو گی۔



Source link

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

ذیادہ مشھور

نئے تبصرے

casinowin